اردو نیوز اپڈیٹس

بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا ملتان کو بچانے کی کوششیں سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ دیا .جس کے باعث دریائے ستلج میں بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں۔ دریائے چناب کا دوسرا سیلابی ریلا ملتان میں ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے. فیصل آباد میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں بھی بادل جم کر برسے۔بھارتی ہائی کمشنر نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا. جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے.دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا، وزارت آبی وسائل نے متعلقہ اداروں کو فلڈ الرٹ سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے. دریں اثنا پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں. سیکڑوں مکانات، دیہات اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، دریائے چناب کا دوسرا سیلابی ریلا ملتان میں ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے.شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند کو کسی بھی وقت توڑنے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اسے کسی بھی وقت توڑا جاسکتا ہے جبکہ اکبر بند اور گرے والا بند کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ملتان کے اطراف دریائے چناب سے متصل بستیوں میں متعدد بستیوں میں 5 سے 10 فٹ پانی موجود ہے، ادھر خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں دریائے راوی اور دریائے چناب میں ایک پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے. جس کے نتیجے میں گندم سے بھری ہزاروں بوریاں پانی میں غرق ہوگئیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج پہنچ گئے جہاں پنجاب کے مشرقی دریاؤں میں آنے والا سیلابی ریلا پنجند سے گزرنے کے بعد یہاں پہنچنے والا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی بیراج کا دورہ کرنے والے ہیں.جام خان شورو نے ڈان کو بتایا کہ بلاول پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد گڈو پہنچ رہے ہیں، جہاں بیراج کے ڈیک پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اس شاندار آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور دشمن کے منصوبے ناکام بنا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی…

4 hours ago

میر رضا قتل کیس میں کور اپ ثابت ہو رہا ہے ملوث افراد بے نقاب ہونا چاہئیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میر رضا قتل کیس…

4 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے…

4 hours ago

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزیر مذہبی امور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago

ایران کیخلاف ناکہ بندی امریکہ نے 55 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ بدل دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس…

5 hours ago

ایران کی سرزمین پر قدم رکھنے والا امریکی فوجی زندہ نہیں بچے گا ایرانی فوجی کمانڈر کی امریکہ کو سخت دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر…

5 hours ago