اردو نیوز اپڈیٹس

فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت منگل کو 4 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے تھی جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونےکی قیمت بھی 3 ہزار 222 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ ایک ہزار 794 روپے تھی۔24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 4 ہزار 358 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے بڑھ کر 3 ہزار 736 روپے ریکارڈ کی گئی۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 0.20 ڈالر کے اضافے سے 41.25 ڈالر فی اونس ہو گئی جو پہلے 41.05 ڈالر تھی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سیشن میں 3 ہزار 613 ڈالر تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

15 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

15 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

15 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

15 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

15 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

15 hours ago