اردو نیوز اپڈیٹس

قطر اپنی سلامتی کو نشانہ بنانے والی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
قطر نے اپنے دارالحکومت پر اسرائیل کے ہوائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قطر اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج شام دارالحکومت دوحہ میں حماس کے اجلاس پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کو قطر کی سالمیت پر سنگین حملہ قرار دیا اور اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطر نے دوحہ میں حماس پر اسرائیلی حملے کو ‘بزدلانہ’ قرار دیا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک اس حملے کی “سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے”، جو ان کے بقول حماس کے سیاسی بیورو کے متعدد ارکان کی رہائش گاہوں پر کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ مجرمانہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور قطریوں اور قطر کے باشندوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے‘‘۔ “اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، ریاست قطر اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیل کے اس لاپرواہ رویے اور علاقائی سلامتی کے ساتھ اس کی مسلسل چھیڑ چھاڑ کے ساتھ ساتھ اس کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی۔ اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں، اور مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی اعلان کی جائیں گی۔”

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

13 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

13 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

13 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

13 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

13 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

13 hours ago