اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے پر آ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی سالانہ طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، تاہم 90 فیصد سے زائد کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔ سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے وابستہ ہے۔ پاکستان سونے کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2025 کے اختتام تک ملک کے سرکاری سونے کے ذخائر 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

21 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

22 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

22 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

22 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

22 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

22 hours ago