اردو نیوز اپڈیٹس

چین والدین کا بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنے کا انوکھا طریقہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں شادیوں کی شرح میں کمی کی وجہ سے والدین بچوں کو راضی کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ویڈیوز کا سہارا لینے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں شادیوں کی مسلسل کم ہوتی شرح نے والدین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ جس کے بعد بعض والدین اپنے بچوں کو شادی پر آمادہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیوز استعمال کر رہے ہیں۔چینی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔ اس نمایاں کمی نے خاندانی نظام اور آبادی کے مستقبل پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز ڈویِن (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) اور ویئبو پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں عمر رسیدہ افراد کو دکھایا جاتا ہے۔ جو اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے جوانی میں شادی نہیں کی۔ اور والدین کے مشورے کو نظر انداز کیا۔ایک وائرل ویڈیو میں اے آئی سے بنائی گئی 58 سالہ خاتون کو اسپتال میں اکیلے بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ اطراف میں موجود دیگر مریضوں کے ساتھ ان کے اہلخانہ موجود ہیں۔ ویڈیو کا مقصد تنہائی کے احساس کو اجاگر کرنا ہے۔ایک اور کلپ میں 56 سالہ خاتون اپنے والدین کی بات نہ ماننے اور بروقت شادی نہ کرنے پر پشیمانی کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ویڈیوز نوجوانوں کو جذباتی طور پر متاثر کر رہی ہیں۔ تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس رجحان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ شادی جیسے ذاتی فیصلے کے لیے خوف اور پچھتاوے کو ہتھیار بنانا سماجی دباؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔چین میں بڑھتی مہنگائی، کیریئر پر توجہ، رہائشی مسائل اور بدلتے سماجی رجحانات کو شادیوں میں کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔ جبکہ والدین اس مسئلے کے حل کے لیے روایتی اور جدید دونوں طریقے آزما رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

22 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

22 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

22 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

23 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

23 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

23 hours ago