اردو نیوز اپڈیٹس

وینزویلا کے بعد کس کی باری؟ ٹرمپ کے ممکنہ عالمی اہداف پر خطرے کی گھنٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2026 کا آغاز ایک حیران کن اور متنازع فوجی کارروائی سے کیا، جس میں وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکی خارجہ پالیسی میں غیر ملکی مداخلت کے نئے خطرات کو اجاگر کیا۔یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے 2025 میں نوبل امن انعام نہ جیتنے کے بعد اپنی بین الاقوامی ساکھ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کی۔کراکس میں اس کارروائی نے واضح کیا کہ وہ وہی سخت گیر حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں جس کے خلاف وہ خود مہم چلاتے رہے، جس سے دنیا بھر میں تشویش پیدا ہوئی کہ دیگر ممالک بھی ممکنہ ہدف بن سکتے ہیں۔ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر گستاوو پیڈرو کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں، اور ٹرمپ نے پیڈرو کو منشیات کے غیر قانونی رہنما قرار دیتے ہوئے کولمبیا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔کیوبا کے حوالے سے ان کے بیانات میں تضاد نظر آیا، ایک طرف انہوں نے اسے ناکام قرار دیا، مگر بعد میں کہا کہ مداخلت کی ضرورت نہیں، یہ خود گر جائے گا۔وینزویلا کی کارروائی نے ٹرمپ کی گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی پرانی خواہش کو دوبارہ اجاگر کیا، جس پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے سختی سے تردید کی۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کولمبیا کو بھی خبردار کر چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

6 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

6 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

7 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

7 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

7 hours ago