اردو نیوز اپڈیٹس

سوئٹزرلینڈ کا وینزویلا صدر کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
سوئزرلینڈ نے وینزویلا صدر کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ 4 سال تک اثاثے منجمد رہیں گے، جب تک کوئی نیا حکم نہ آجائے، یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا تاکہ اثاثے ملک سے باہر نہ جائیں، اثاثے غیر قانونی ثابت ہوئے تو انہیں وینزویلا کے عوام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ سوئس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سوئزر لینڈ نے 2018 سے وینزویلا پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی سپیشل فورسز نے ایک کارروائی میں ان کے ملک سے گرفتار کرکے امریکا منتقل کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا اب مؤثر طور پر امریکی کنٹرول میں آ جائے گا، امریکی حکومت کا طیارہ رات کے وقت ایک فوجی اڈے پر اترا تھا، جہاں سے مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا، وہاں ان پر منشیات سمگلنگ اور اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی جانی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ علی الصبح ہونے والی اس تیز رفتار کارروائی کے دوران امریکی کمانڈوز نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا جبکہ اسی دوران کراکس اور اس کے گرد نواح میں فضائی حملے بھی کئے گئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

6 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

6 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

6 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

6 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

6 hours ago